
پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122جہلم
ریسکیو 1122جہلم کی پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن
ریسکیو 1122 جہلم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن میں پہلی اور پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ۔*
*سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر سعید احمد کو مبارکباد دی اور آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔*
*ضلع جہلم کی ٹیم نے راولپنڈی ڈویژن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈاکٹر فیصل محمود ریجنل ایمرجنسی افیسر راولپنڈی ڈویژن*
سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ایک کمیٹی نے پنجاب کے تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں ضلع جہلم کے ضلعی آفیسر اور ٹیم کی کارکردگی پنجاب بھر میں تیسرے نمبر پر رہی۔
سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع جہلم کے ضلعی آفیسر اور ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا اور آئندہ بھی اسی جوش و جذبہ سے اس خدمت کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلا شبہ ریسکیو1122 جہلم کی ٹیم پنجاب بھر کی تمام ٹیموں میں سے بہترین ٹیم بن کر سامنے آئی ہے۔
ریسکیو1122 جہلم کی ٹیم نے گزشتہ عرصہ میں ضلع جہلم میں رونما ہونے والی ہر طرح کی ایمرجینسیز جن میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، میڈیکل ایمرجینسیز، آگ لگنے کے واقعات، عمارتوں کے گرنے،اونچائی سے گرنے،گہرے کنویں میں گرنے، پانی میں ڈوب جانے اور اس کے ساتھ ساتھ باقی آنے والی ہر طرح کی ایمرجنسی پر اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور جوش و جذبے سے کام کیا اور عوام کی خدمت کی۔
انجینیئر سیعد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی مدد اور سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی قیادت اور ہدایات سے ممکن ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مسقبل میں بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتری لے کر آئیں گے اور انہوں نے ضلع بھر کے تمام ریسکیوز کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے ایمرجینسیز پر بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور کی تلقین کی۔
اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے کہا، کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے بھی تیار ہیں۔



