روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی میٹینگ D.H.A بیچ ویو کلب میں پریزیڈنٹ محمد ریاض چوھدری ایڈوکیٹ
روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی میٹینگ D.H.A بیچ ویو کلب میں پریزیڈنٹ محمد ریاض چوھدری ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ہوئی۔میٹینگ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔
کراچی: (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں فنانس سیکرٹری روٹری کلب آر سی کے نارتھ،محمد ریاض چوھدری ایڈوکیٹ پریزیڈینٹ روٹری کلب آر سی کے نارتھ ،چودھری فقیر محمد سینئر ممبر روٹری کلب،محمد یونس سینئر ممبر روٹری کلب، سکندر چانڈیو جنرل سیکریٹری روٹری کلب،ڈاکٹر خلیق الرحمان ممبر روٹری کلب، اور محمد اسفار نے میٹینگ میں شرکت کی۔ اور سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا روٹری کلب کے نئی نیو رجسٹریشن ارڈٹ نیو ممبر سازی اور ممبران کی حاضری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا اور نہ حاضر ہونے والے ممبران کو نکالنے کا فیصلہ ہوا اور بینک اکاؤنٹ میں موجودہ صدر جنرل سیکریٹری اور فنانس سیکرٹری کے حوالے اکاؤنٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور میڈیکل کیمپ کے لیے مشاورت کی گئی۔ آخر میں دعا بھی کی گئی۔ اور صدر پریزیڈینٹ محمد ریاض چوھدری ایڈوکیٹ کی طرف سے سب ممبران کو عشائیہ دیا گیا۔



