انٹرنیشنل

روس کا یوکرینی صدر کے آبائی شہر پر میزائل حملہ، 6 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

روس کی جانب سے یوکرینی صدر کے آبائی شہر پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس میں 6 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی فضائی حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، روس نے خرسون میں ایک پاور پلانٹ کو بھی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے ہلاک ہونے والوں اور زخمی افراد کے خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میزائل رہائشی عمارتوں کے قریب، بچوں کے کھیل کے میدان اور عام سڑکوں پر گرے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ ایسے حملے اتفاقیہ نہیں ہو سکتے، روسیوں کو معلوم ہے کہ یہ توانائی کا مرکز ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You