انٹرنیشنلاہم خبریں

روس: فوج کیخلاف بولنے پر جائیداد ضبط کرنے کا قانون منظور

روس: فوج کیخلاف بولنے پر جائیداد ضبط کرنے کا قانون منظور۔

واضح رہے کہ روسی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے قانون کی منظوری دے دی۔

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روس میں فوج کیخلاف بولنے پر جائیداد ضبط کرنے کا قانون پاس ہوگیا، روسی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے قانون کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق فوج کیخلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلانے اور روس پر پابندیوں کا مطالبہ کرنیوالے قانون کی زد میں آئیں گے۔قانون کے مطابق بیرون ملک بیٹھ کر روسی فوج کیخلاف بولنے والوں کی جائیداد بھی ضبط ہوگی۔ روسی پارلیمنٹ سے منظور قانون کے مطابق کارروائی ان تمام لوگوں کیخلاف بھی ہوگی جو ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں اور یوکرین جنگ پر تنقید کرتے ہیں، ساتھ ہی روس میں گھروں اور اپارٹمنٹ سے ہونیوالی آمدنی سے گزارا کرتے ہیں.رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ میں فوج مخالفین کیخلاف کارروائی کے قانون کے حق میں 395اور مخالفت میں صرف 3ووٹ پڑے۔رپورٹ کے مطابق روسی وزیراعظم میخائل مشوسٹین نے بھی ماسکو میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں(اسٹیٹ ڈوما) کے سیشن میں شرکت کی.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You