انٹرنیشنل

روس، ترکیہ اور قطر کی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت۔

روس، ترکیہ اور قطر کی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کی اور اسے ایک بزدلانہ حملہ اور خطرناک عمل قرار دیا۔

استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مختلف ممالک کی جانب سے مذمتی بیانات جاری کیے گئے ہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کی اور اسے ایک بزدلانہ حملہ اور خطرناک عمل قرار دیا جب کہ محمود عباس نے فلسطینی عوام سے متحد ہونے کی بھی اپیل کی۔قطرکی جانب سے بھی اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کی شدید مذمت کی گئی اور قطر نے کہا ہےکہ اسماعیل ہنیہ کا قتل اور غزہ میں عام شہریوں پر اسرائیلی حملے کشیدگی میں خطرناک اضافہ کریں گے۔ ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ ایک بار پھر واضح ہوگیا کہ نیتن یاہو کی اسرائیلی حکومت کو امن میں کوئی دلچسپی نہیں، اگر عالمی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو نہ روکا گیا تو اس سے خطے میں مزید بڑے تنازعات کا سامنا ہوگا۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کے ایک نمائندے نے کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول سیاسی قتل ہے اور یہ خطے میں موجودہ تناؤ میں مزید اضافہ کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You