اہم خبریںبزنس

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 16 فیصد اضافہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدات میں اضافے کو برقرار رکھنے پر خوشی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 16 فیصد اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت نے لکھا کہ جولائی تا دسمبر ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 2017 ملین ڈالر رہیں، ریڈی میڈ گارمنٹس 25 فیصد اضافہ سے 1181 ملین ڈالر ہوگئیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ٹینٹ، کینوس کی برآمدات 57 فیصد اضافے سے 62 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ نان ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں صحتمند نمو بھی حوصلہ افزا ہے۔ جولائی تادسمبر دواسازی کی برآمدات 25 فیصد اضافہ سے 138 ملین ڈالر ہوگئیں۔ ایتهل الکوحل کی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 182 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You