جہلم

رمضان سہولت بازار میں سب اچھا کی رپورٹ کا ڈرامہ بے نقاب

رمضان سہولت بازار میں سب اچھا کی رپورٹ کا ڈرامہ بے نقاب

جہلم: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈٹیز مینجمنٹ، سلمیٰ بٹ نے جہلم کے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔ ان کے دورے کے پیش نظر تمام اشیائے خور و نوش بازار میں پہنچا دی گئیں اور قیمتیں بھی عارضی طور پر کم کر دی گئیں۔ تاہم، حقیقت اس وقت سامنے آئی جب دورہ ختم ہوتے ہی مہنگی اشیاء دوبارہ غائب ہونا شروع ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق، سہولت بازار میں عام شہریوں کی جگہ سرکاری محکموں کے ملازمین کو گاہک بنا کر بھیجا گیا تاکہ ایک منظم طریقے سے سب اچھا کی رپورٹ دی جا سکے۔ جیسے ہی معاون خصوصی واپس گئیں، بڑے اور چھوٹے گوشت سمیت چینی بھی بازار سے غائب ہو گئی، جبکہ قیمتیں بھی دوبارہ آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

صحافیوں نے معاون خصوصی سے اس معاملے پر سوالات کیے، مگر ان کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا جا سکا۔ عوام کا کہنا ہے کہ رمضان سہولت بازار عوامی ریلیف کے لیے لگائے گئے تھے، مگر عملی طور پر یہ بازار مہنگائی کے گڑھ بن چکے ہیں، جہاں عام شہریوں کو سستی اشیاء ملنا مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان سہولت بازاروں کی شفاف مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے تاکہ عوام حقیقی معنوں میں اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You