انٹرنیشنل

رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا

برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے اور آج سے 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امیدواروں کو ووٹنگ کے پہلے دور کیلئے 10 ایم پیز کی حمایت درکار ہوگی جبکہ حتمی 2 امیدواروں میں کسی ایک کا انتخاب ووٹ سے مشروط ہو گا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کا انتخاب آن لائن ووٹنگ سے کرایا جائے گا اور پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان 2 نومبر کو ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئے لیڈر کے انتخاب تک رشی سونک قائم مقام کے طور پر قیادت کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You