اہم خبریںکرائمز

رحیم یار خان: بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد گرفتار

رحیم یارخان کے علاقے بھٹہ واہن میں بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد گرفتار ہوگیا۔

متاثرہ بچوں نے بتایا کہ قاری صاحب نے اب تک 6 بچوں سے زیادتی کی اور دھمکایا کہ گھر والوں کو بتایا تو جان سے مار دوں گا—
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد گرفتار ہوگیا ہے، 3 بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی تھی۔

رحیم یار خان: مدرسے کے استاد کی کئی بچوں سے زیادتی کی تصدیق

پولیس کے مطابق مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ صدر صادق آباد کے علاقے بھٹہ واہن میں پیش آیا، متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

متاثرہ بچوں نے میڈیا کو بتایا کہ قاری صاحب نے اب تک 6 بچوں سے زیادتی کی اور دھمکایا کہ زیادتی کے بارے میں گھر والوں کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔

ورثاء کا کہنا ہے بچوں کے بتانے پر معلوم ہوا کہ مدرسے کے معلم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس لیے پڑھنے نہیں جاتے، ورثاء نے ملزم کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسے استاد کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You