راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ گلی نمبر 12 لالہ زار میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون

راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ گلی نمبر 12 لالہ زار میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون قتل، مقتولہ ایک ہفتہ قبل قطر سے پاکستان آئی تھی۔ قطر میں مقیم خاتون کے خاوند نے ویڈیو کال پر اپنے سامنے ساتھیوں سے گولیاں مارنے کا منظر خود دیکھا۔ پولیس تھانہ واہ کینٹ نے زیر دفعات PPC302/311/109/34 مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق اطلاع پر پولیس ٹیم گلی نمبر 12 لالہ زار مکان میں پہنچی تو مقتولہ سمیرہ کی لاش کو اس کے لواحقین پرائیویٹ گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے جا رہے تھے۔ موقع پر موجود مقتولہ کی ہمشیرہ ثناء خان دختر عزیز محمد نے پولیس کے روبرو بیان دیاکہ میری بہن سمیرہ عزیز جو کہ قطر میں اپنے خاوند کے ساتھ تھی اور ایک ہفتہ قبل قطر سے ہمراہ چچا شوکت اور فیصل پاکستان آئی تھی آج قریب 07:30 بجے شام ہمارے گھر ولید ، اسرار اور صابر آئے گھر میں والد صاحب، چچا فیصل اور شوکت موجود تھے جنہوں نے کچھ دیر گھر میں بیٹھ کر مشورہ کرتے رہے میں نے انکی باتیں سنیں اسکے بعد سب مرد گھر سے چلے گئے ۔گھر میں چچی سعیدہ زوجہ امتیاز اور ہمشیرہ سمیرہ عزیز موجود تھیں۔ قریب 10:20 بجے رات دروازے پر دستک ہوئی ہمشیرہ سمیرہ عزیز اور میں نے چچی سعیدہ کو دروازہ کھلولنے سے منع کیا اسی دوران چچا امتیاز نے قطر سے چچی کو فون کر کے کہا کہ دروازہ کھول دو۔ جس نے دروازہ کھول دیا۔ ولید اور اسرار جو کہ ابو کے قریبی رشتہ دار ہیں گھر میں داخل ہوئے صابر دروازہ پر کھڑا تھا ساتھ ہی سلیمان بہنوئی نے قطر سے چچی سعیدہ کو ویڈیو کال کی اور کہا کہ سمیرہ سے ولید وغیرہ کی بات کراؤ جو ہمشیرہ سمیرہ کو ساتھ اوپر والی منزل کے رہائشی کمرہ میں لے گئے میں بھی وہاں پہنچ گئی میں سن رہی تھی کہ سلیمان نے چچی سعیدہ کو کہا کہ ثناء کو سائیڈ پر کرو اور انہیں سمیرہ کو ٹھکانے لگانے دو اسی اثناء میں قریب 10:30 بجے رات ولید اور اسرار نے پسٹل نکالے اور فائرنگ کرکے میری ہمشیرہ سمیرہ کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ وجہ عناد یہ ہے کہ میری ہمشیرہ سمیرہ کو قطر میں کسی غیر مرد کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے اسکے خاوند سلیمان نے پکڑا تھا۔ سمیرہ عزیز کو ولید اور اسرار نے چچی سعیدہ اور صابر کے ساتھ باہم صلاح و مشورہ ہو کر سلیمان کی ایماء پر ناحق قتل کیا ہے۔




