راولپنڈی : پیرودھائی مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کا معاملہ،پیرودھائی پولیس
راولپنڈی : پیرودھائی مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کا معاملہ،پیرودھائی پولیس نے ملزم مفتی شاہ نواز احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم کو مقدمہ نمبر 893/21 بجرم 212/224 ت پ گرفتاری سے بچنے کے لئے مزاحمت کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے،ملزم نے امروز 376/511 کی دفعات کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کروائی تھی۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کے معاملہ پرپیرودھائی پولیس نے ملزم مفتی شاہ نواز احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم کو مقدمہ نمبر 893/21 بجرم 212/224 ت پ گرفتاری سے بچنے کے لئے مزاحمت کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے امروز 376/511 کی دفعات کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کروائی تھی،تاہم تفتیش کے دوران 377 بی اور (II) 506 کا معاملہ سامنے آنے پر دفعات ایزاد کی جا رہی ہیں،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی راول مقدمات کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کریں گے،مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی



