پنجاب

راولپنڈی میں ہندو فیملی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ اسلام قبول

راولپنڈی میں ہندو فیملی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا

یہ اج سے ہمارے بھائی ہیں ان کی خوشی غمی اب ہمارے ساتھ ہے اور جہاں بھی انہیں ہماری ضرورت پڑے گی ہم ان کے ساتھ ہوں گے چیئرمین جنرل بس سٹینڈ عمران خان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی میں ہندو فیملی سے تعلق رکھنے والے ہندو نوجوان نے اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اور نوجوان نے اپنی اہلیہ دو بچوں کے ہمراہ راولپنڈی کی مقامی مسجد میں اسلام قبول کیا اس موقع پر چیئرمین جنرل بس سٹینڈ عمران خان کی طرف سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل علاقہ مولانا حضرات اور دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور اسلام قبول کرنے والی فیملی کو مبارکباد بھی پیش کی انہوں نے اپنے قبولِ اسلام کی وجہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ اور تعلیماتِ عالیہ کو قرار دیا۔ جنہوں نے ان کے دل کو گہرائی سے متاثر کیا۔ اسلام قبول کرنے والے نوجوان نے کہا کہ اسلام محبت، اخوت اور انسانیت کا دین ہے، جس نے ان کے دل میں سچائی کی روشنی بھر دی۔ قبولِ اسلام کے بعد ان کا اسلام نام وجیہ الدین رکھا گیا ان کی یہ روحانی تبدیلی ایمان افروز مثال ہے کہ ہدایت اللّٰہ لاشریک کے نور سے دلوں میں اترتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You