
راولپنڈی ریس کورس پولیس کی کاروائی نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار،
ملزم آصف نے نوکری دلوانے کے بہانے لاہور سے راولپنڈی بلایا اور ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون
واقعہ کی اطلاع پر ریس کورس پولیس نے گزشتہ روز متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا،
ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا،
ریس کورس پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ ملزم آصف کو 24 گھنٹے کے اندر لاہور سے گرفتار کر لیا،
متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا، ایس پی پوٹھوہار خواتین سے زیادتی اور تشدد ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، سی پی او محمد احسن یونس
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی



