اہم خبریںکرائمز

راولپنڈی : راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے12سالہ بچے سے زیادتی کے مقدمہ

راولپنڈی : راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے12سالہ بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں مجرم کو05سال قید اور20ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج حاکم خان بھکرASJ نے زیادتی کے مقدمہ میں مجرم محمد شعبان کو05سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،مجرم نے12سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،مجرم کے خلاف متاثرہ لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں ستمبر2020تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتارکر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی، جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرارواقعی سزا سنائی،سی پی اومحمد احسن یونس نے مجرم کو قرار واقعی سزاملنے پر انوسٹی گیشن ولیگل ٹیم کو شاباش دی۔

راولپنڈی : افتخار خٹک سے رپورٹ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You