
راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بھکر نے اغوا اور بدکاری میں نامزد 1ملزم کوعمر قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جبکہ خاتون سمیت4ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے تھانہ رتہ امرال پولیس نے محمد مشتاق سکنہ فوجی کالونی پیرودھائی کی مدعیت میں ستمبر2019میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 365-Bکے تحت مقدمہ نمبر402درج کیا تھا

جس میں بعد ازاں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376کا اضافہ کیا گیا تھا مقدمہ میں مدعی کا موقف تھا کہ اس کی سیکنڈ ایئر میں زیر تعلیم 20سالہ بیٹی سیرت بی بی 4ستمبر کو گھر سے کالج گئی لیکن واپس آئی جس پر جب اس کی سہیلی ہنزہ سے پتہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ سیرت اس کے گھر ہے شام تک آجائے گی تاہم دوبارہ پتہ کرنے پر اس نے بتایا کہ سیرت اس کے ساتھ نہیں ہے اس نے مزید بتایا کہ اویس نامی لڑکے نے مریم سے مل کر اسے کاشان نامی لڑکے کے ساتھ حرام کاری کی غرض سے اغوا کیا ہے گزشتہ روزٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصل بلال کوعمر قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو 6ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ عدالت نے اویس بلال،اویس کھوکھر،محمد نوید اور مسماۃ مریم ادریس پر مشتمل4ملزمان کوعدم ثبوت پر مقدمہ سے بری کر دیا ہے ادھرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے محمد خان کھرل نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد نائید عرف گڈو کو4سال قید اور20ہزار ورپے جرمانے کی سزا سنا دی تھانہ مری پولیس نے مارچ2021میں نائید کو1650گرام چرس برآمدگی کے الزام میں گرفتارکیاتھا۔
راولپنڈی : (افتخار خٹک سے رپورٹ)



