پنجاب

راولپنڈی : امریکی وفد کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی : امریکی وفد کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں سی پی او سید خالد ہمدانی سے خصوصی ملاقات،

امریکی وفد میں ایف بی آئی لیگل اتاشی کرس واٹکنز، میکسی ملین اسسٹنٹ لیگل اتاشی اور محمد نوید شامل ہیں،

امریکی حکام اور فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی جانب سے وجیہہ سواتی کیس میں راولپنڈی پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا اعتراف،

وفد نے سی پی او سید خالد ہمدانی کو تعریفی لیٹر اور سرٹیفیکیٹ پیش کیا،

وجیہہ سواتی کیس میں راولپنڈی پولیس نے بہترین تفتیش، پیروی مقدمہ سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی، کرس واٹکنز لیگل اتاشی

فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور راولپنڈی پولیس کو امریکی شہری وجیہہ سواتی قتل کیس میں بہترین تفتیش و کڑی سزایابی پر سراہتا ہے، کرس واٹکنز لیگل اتاشی

سی پی او سید خالد ہمدانی اور راولپنڈی پولیس کے افسران نے ایف بی آئی اور ٹیمز کو وجیہہ سواتی قتل کیس کی سماعت کے دوران بہترین سیکورٹی فراہم کی جس پر ہم شکر گذار ہیں، کرس واٹکنز لیگل اتاشی

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی بہترین خدمات کے اعتراف پر انہیں فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے، کرس واٹکنز لیگل اتاشی

وفد نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے سی پی او سید خالد ہمدانی کا شکریہ ادا کیا،

امریکی وفد نے مقدمہ کی تفتیش، پیروی، سیکورٹی کے حوالے سے پولیس و پراسیکیوشن افسران کو بھی تعریفی سرٹیفیکیٹ دئیے،

سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے پولیس افسران میں انسپکٹر سجاد الحسن، انسپکٹر اسلم شہزاد، سب انسپکٹر شبیر حسین، اے ایس آئی شہزاد علی، ہیڈ کانسٹیبل محمد ریحان اور کانسٹیبل محمد ذوہیب شامل ہیں،

پراسیکیوشن کے افسران میں میاں عمران رحیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز عفت سلطانہ، آمنہ اشرف اور ضیغم عباس شامل ہیں،

امریکی حکام کی جانب سے راولپنڈی پولیس اور پراسیکیوشن کی خدمات کا اعتراف قابل فخر ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی

سنگین مقدمہ میں ملزمان کی سزایابی باعث اطمینان ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You