کرائمز

راولپنڈی ( افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار منظر بشیر خان اور جنرل سیکرٹری

راولپنڈی ( افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار منظر بشیر خان اور جنرل سیکرٹری ملک اسد محمود نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام سانحہ پشاور اے پی ایس سکول کو نہیں بھولی ہمیں اج بھی وہ سانحہ اسی طرح یاد ہے جب بھی اس دن کو یاد کرتے ہیں انکھوں میں انسو آ جاتے ہیں اللہ پاک ہماری قوم کا مستقبل تباہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور ہم اور ہماری افواج پر عزم ہیں کہ ملک میں اخری دہشت گرد کے موجود ہونے تک ہم ان کا صفایا کریں گے اور ان سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج ہر قسم کی جاہریت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہماری عوام بھی وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار رہتی ہے ہم شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور راولپنڈی بار کی پوری وکلا برادری ان بچوں کے درجات کی بلندی کے لیے اللہ تعالی سے دعا گو ہیں اللہ تعالی شہیدوں کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے امین

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You