راولپنڈی ( افتخار خٹک) معروف مذہبی سکالر رومانہ شاہین نے کہا ہے کہ نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم

راولپنڈی ( افتخار خٹک) معروف مذہبی سکالر رومانہ شاہین نے کہا ہے کہ نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ ہمارے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے ،قران پاک کی تفسیر نبی پاک کی عملی زندگی سے ملتی ہے ،غلامی رسول کا دعویدار کبھی قرآن وسنت کی تعلیمات سے روگردانی نہیں کر سکتا ،اسلام کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم ہر طرح کی پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار رومانہ شاہین نے اسلامک ڈپلومہ کورس میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ہزاروں خواتین نے انکے کے خطاب کو ان لائن بھی سماعت کیا،،رومانہ شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو تعلیمی میدان میں آگے آ کر نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا،آ ج ہمارا معاشرہ نوے فیصد اسلامی تعلیمات کے منافی زندگی بسر کر رہا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ماڈرن کلچر کو سکون اور کامیابی قرار دے رہے ہیں حالانکہ اسلام میں وہ سب کچھ ہے جو ہم اسلام کے باہر تلاش کر رہے ہیں ،نکاح وارثت سمیت اسلامی قوانین میں عورت کو بہت عزت سے نوازا گیا ہے،مغربی کلچر نے ہمارے سکون کو تباہی و برباد کر دیا ہے،




