اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی : (افتخار خٹک سے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نتاشہ نسیم سپرا نے

راولپنڈی : (افتخار خٹک سے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نتاشہ نسیم سپرا نے تھانہ آر اے بازار کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر عمر قیدکی سزا کے ساتھ مقتول کے قانونی ورثا کو 3لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ دیگر مختلف دفعات کے تحت عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر13سال قید اور 70ہزار روپے جرمانے کی سزابھی سنائی ہے تھانہ آر اے بازار پولیس نے گزشتہ سال 19جولائی کو آصف رضا قریشی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات302،365اور 404 کے تحت مقدمہ نمبر 347درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ محمدناصر نامی ملزم نے زیورات کے لالچ میں ندیم اختر قریشی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 544-A کے تحت مقتول کے ورثا کو3لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے عدام ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کو3ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی جبکہ عدالت نے حکم دیا ہے عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے ہرجانے کی رقم وصول کی جائے عدالت نے اغوا کے جرم میں ملزم کو10سال قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی سورت میں ملزم کو مزید 1ماہ قید بھگتنا ہو گی اسی طرح دفعہ404کے تحت الزام ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 3سال قیداور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید20دن قید بھگتنا ہو گی عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کی تمام سزاؤں پر بیک وقت عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ عدالت نے ملز م کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ382-Bکا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہو گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You