اہم خبریں

راولپنڈی (افتخار خٹک) سینئر سول جج ( کرمنل ڈویژن) راولپنڈی وقار حسین گوندل نے موضع کٹاریاں

راولپنڈی (افتخار خٹک) سینئر سول جج ( کرمنل ڈویژن) راولپنڈی وقار حسین گوندل نے موضع کٹاریاں ٹھلیاں میں غیر قانونی تعمیرات پر تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ میں شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے آئندہ تاریخ پر آر ڈی اے گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شیر افضل مروت اپنے وکیل یاسر شاہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ آر ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر راجہ وقار الیاس بھی موجود تھے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے 12 دسمبر 2019 کو پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کی سیکشن 34-Bکے تحت شیر افضل مروت کا چالان کیا تھا جس میں الزام تھا کہ شیر افضل مروت نے موضع کٹاریاں ٹھلیاں میں اپنی حدود سے تجاوز کر کے سڑک پر غیر قانونی رکاوٹ کھڑی کی اور نقشے کی منظوری کے بغیر نہ صرف غیر قانونی تعمیرات کیں بلکہ آؤٹ پلان سکیم کی غیر قانونی تجارتی بکنگ بھی شروع کر رکھی ہے لہٰذا ملزم کو ہدائیت کی جائے کہ موقع پر غیر قانونی ڈویلپمنٹ اور تجارتی بکنگ فوری طور پر بند کرے اور آر ڈی اے سے غیر قانونی ڈویلپمنٹ اور تجارتی بکنگ کو ریگولائز کروائے قبل ازیں عدالت نے رواں سال جولائی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے بعد ازاں شیر افضل مروت کے پیش ہو جانے پر یہ وارنٹ معطل کر دئیے گئے تھے معطل کر دئیے گئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You