کرائمز

راولپنڈی (افتخار خٹک) تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک کالا خان میں بااثر ملزمان نے مبینہ طور پر مکان

راولپنڈی (افتخار خٹک) تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک کالا خان میں بااثر ملزمان نے مبینہ طور پر مکان ہتھیانے کے لئے بیوہ کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر بیوہ اور اس کے سسر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بیوہ کے کپڑے پھاڑ دئیے اور بچوں کو باہر نکال کر کمروں کے تالے لگا دیئے 15 پر بروقت اطلاع کے باوجود پولیس نہ تو موقع پر پہنچی اور 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ ہی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہو سکا ڈھوک کالا خان کی رہائشی عالیہ ارباب نے داد رسی کے لئے سی پی او راولپنڈی کو درخواست دے دی درخواست میں 5 مردوں اور 4 خواتین کو نامزد کرنے کے ساتھ نامعلوم افراد کو شامل کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے 12 فروری کی رات عدنان محمود، غالب محمود، عادل محمود، مستنصر قریشی اور عتیق کے علاوہ مسماۃ شکیلہ پروین، نگہت پروین، کائنات بی بی اور انیقہ بی بی 8/10 نامعلوم افراد کے ہمراہ اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر دروازہ توڑتے ہوئے زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے اور سسر پر تشدد شروع کر دیا وہ جب اپنے سسر کو بچانے آئی تو ملزمان نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے سارے کپڑے پھاڑ دئیے اور اسے مکمل طور پر برہنہ کر دیا شور سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے کپڑے سے اس کا جسم ڈھانپا واقعہ کی فوری اطلاع 15 پولیس کی دی گئی لیکن پولیس نہ پہنچی اسی اثناء میں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے بعد ازاں وہ گلریز چوکی گئی جہاں پولیس نے خود اس کی درخواست لکھنے کے باوجود نہ تو مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا درخواست کے مطابق ملزمان کو رنج ہے کہ میں نے اپنے شوہر کو قتل کیا ہے حالانکہ عدالت نے اسے اس الزام سے بری کیا ہے درخواست کے مطابق ملزمان اس کے شوہر کے رشتہ دار ہیں اور انہوں نے ان کا رہائشی مکان ہتھیانے کے لئے یہ حملہ کیا جبکہ ملزمان جانے سے پہلے بچوں کو کمروں سے باہر نکال کر تالے لگا گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You