اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام ملک نے تعلیمی اداروں

راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام ملک نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کے مقدمہ میں نامزد مجرم ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید سخت اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے تھانہ سٹی پولیس نے رواں سال 20 مئی کو اویس یعقوب کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم سے 1 کلو 360 گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا جبکہ ملزم نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو 6 ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-B کا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You