راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی مسعود احمد قریشی نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد خاتون کو الزام ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے تھانہ نصیر آباد پولیس نے گزشتہ سال 20 اگست کو نسیم بی بی کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 (1)، 3C کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزمہ پر 3750 گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمہ کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزمہ کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے ملزمہ کو ضابطہ فوجداری کی دفع 382-B کا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزمہ کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہو گا۔




