کرائمز
راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے اڈیالہ جیل

راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے اڈیالہ جیل میں ساتھی حوالاتی کو جنسی زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کرنے کے مقدمہ میں استغاثہ کی شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت کل (بروز پیر) تک ملتوی کردی ہے تھانہ صدر بیرونی پولیس نے یکم جنوری 2024 کو جیل سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 375اے، 302 اور 34 کے تحت مقدمہ نمبر 1 درج کیا تھا جس میں محمد وقاص، آصف، نقاش اور بلال نامی حوالاتیوں کو نامزد کیا گیا تھا ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نیو جیل کے سیل نمبر 2 چکی نمبر 10 میں اپنے ساتھ قید سبیل نامی حوالاتی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گلے میں پھندا لگا کر ابدی نیند سلا دیا۔




