راولپنڈی ( افتخار خٹک)تھانہ دھمیال کے علاقے میں منشیات اور فحاشی کے منظم اڈہ چلانےوالی بااثرخاتون


راولپنڈی ( افتخار خٹک)تھانہ دھمیال کے علاقے میں منشیات اور فحاشی کے منظم اڈہ چلانےوالی بااثرخاتون اوراسکے ساتھیوں کے حملے میں نشاندھی کرنے والی خاتون شدید زخمی ہوگئی چار مئی کو پیش آنے والے واقعہ پر دس روز گزر جانے کے باوجود نہ تو مقدمہ درج ہو سکا اور نہ ہی اسکے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکی شمائلہ صفدر نامی خاتون کے مطابق اسکے پڑوس میں انعم نامی خاتون منشیات اور دیگر اخلاقی برائیوں میں ملوث تھی جس نے میرے بیٹے کو بھی آئس کے نشہ میں لگادیا محلہ کے متعدد نوجوان اسکے گھر سے منشیات اور یہاں لائی جانے والی لڑکیوں کے ساتھ اخلاقی برائیوں میں ملوث ہوتے ہیں شمائلہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو بھی اس خاتون نے منشیات کا عادی بناکرغلط کاریوں پر مجبور کیا اگر وہ انکارکرتا ہے تو اسے بلیک میل کیا جاتاہےانعم کے بارے میں محلے کے لوگ بھی آگاہ ہیں کہ یہ کیسے کردار کی مالک ہے۔انعم کے خلاف تھانہ دھمیال درخواست دی تو پولیس افسر نے ویمن پولیس اسٹیشن بھجوا دیا جہاں انعم کو بلوایا گیا مگر اس کے آنے کے بعد ایس ایچ او سمیت دیگرخاتونافسران کا رویہ ہی تبدیل ہوگیا میڈیکل رپورٹ ہونے کے باوجوآج دس روز گزرگئے مگرمجھے خواری کا سامنا کرنا پڑ رہے ہے ۔پولیس منشیات فروش خاتوں کوسپورٹ کررہی ہے سی پی او راولپنڈی سے اپیل ہے کہ وہ اس معالہ کا نِوٹس لیتے ہوئے انصاف دلائیں اور انعم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے



