راولپنڈی ار ڈبلیو ایم سی کی ناقص اور خستہ حال گاڑیوں کے باعث مری روڈ اور دیگر مرکزی شاہراہوں

راولپنڈی ار ڈبلیو ایم سی کی ناقص اور خستہ حال گاڑیوں کے باعث مری روڈ اور دیگر مرکزی شاہراہوں پر آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں، جس سے شہریوں کی جانیں اور مال داؤ پر لگے ہوئے ہیں۔ گاڑیوں کی مینٹیننس نہ ہونے پر کمشنر راولپنڈی کو قاسم محمود ملک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے تحریری درخواست جمع کرا دی ہے، جبکہ اس معاملے پر صحافی افتخار خٹک نے بھی اینٹی کرپشن میں باقاعدہ شکایت دائر کر دی ہے۔
افتخار خٹک کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کا فوری طور پر آڈٹ کروایا جائے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مرمت اور دیکھ بھال کے نام پر اب تک کتنے فنڈز خرچ ہوئے اور وہ فنڈز آخر خرچ کہاں کیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ طلب کرنا چاہیے کہ ان گاڑیوں کی مرمت کس ورکشاپ سے اور کس معیار کے تحت کروائی جا رہی ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے کی شفاف انکوائری نہ کی گئی تو نہ صرف مزید حادثات رونما ہوں گے بلکہ عوامی فنڈز کا ضیاع بھی جاری رہے گا۔ اس حوالے سے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایکشن لے کر ان گاڑیوں کی مکمل چھان بین کی جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔
ار ڈبلیو ایم سی کے ذمہ داران اگر اس حوالے سے موقف دیں گے تو اسے بھی عوام کے سامنے لایا جائے گا


–



