راولپنڈی(افتخار خٹک)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر

راولپنڈی(افتخار خٹک)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں کے اعزاز میں ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختربھی موجود تھے۔ترقی پانے والے اہلکاروں کو نئے عہدہ کے رینک لگائے گئے۔محنت اور لگن سے کام کرنے والے اورمحکمہ کی مثبت شناخت قائم کرنے والے افسران ہی محکمہ کا اصل سرمایہ ہیں، آپ کی محکمانہ ترقی نہ صرف آپکے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ پورے خاندان کے لیے باعث فخر ہے،آپ اس معیار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں،آر پی اوبابر سرفراز الپا۔
تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے حال ہی میں ترقی پانے والے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پرترقی پانے والوں کے اعزاز میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر اور ترقی پانے والے اہلکاروں کے فیملی ممبران نے شرکت کی۔ اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں سلیم مسیح، آفتاب حسین جعفری، نثار احمد خان، ابرارحسین، خرم سلیم، محمد زبیر، وحید خورشید، حسن ریاض، فیصل محمود، حسنات محمود، شعیب الدین، محمد عادل علی، محمد رمضان، شاہد محمود، صفدر علی خان، شکیل لعل، محمد رئیس، شمریز محبوب، وقار احمد، شہزاد رسول، محمد ازرم، واجد محمود، سرفراز احمد، نعیم مقصود اورشمریزاسلم شامل ہیں۔آر پی او نے ترقی پانے والے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنے محکمانہ کام کو جاری رکھیں اور مزید ترقی کا سفر طے کرتے جائیں، محنت اور لگن سے کام کرنے والے اورمحکمہ کی مثبت شناخت قائم کرنے والے افسران ہی محکمہ کا اصل سرمایہ ہیں، آپ کی محکمانہ ترقی نہ صرف آپکے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ پورے خاندان کے لیے باعث فخر ہے،آپ اس بہترین معیار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔




