اہم خبریںکرائمز

راولپنڈی(افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد محمود چیمہ نے موٹر وے پولیس

راولپنڈی(افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد محمود چیمہ نے موٹر وے پولیس کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کے مقدمہ میں نامزد 2 خواتین کی عبوری ضمانت میں 9 یوم کی توسیع کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمہ میں نامزد منہال سلیمان اور آنزا اخوند عدالت میں موجود تھیں تاہم حاضری کے بعد عدالت نے سماعت 14 جون تک ملتوی کردی یاد رہے کہ تھانہ کلر کہار پولیس نے موٹر وے پولیس کے انسپکٹر سمیع الرحمان کی مدعیت میں پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ2016 کی سیکشن 20 کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 506،341،229 ،186 اور 34 کے تحت مقدمہ نمبر 255 درج کیا تھا مقدمہ کے متن کے مطابق درخواست گزار اپنی ٹیم کے ہمراہ سپیڈ چیکنگ پر مامور تھا کہ سالٹ رینج ایریا میں اسلام آباد نمبر کی کار نمبر اے ٹی ڈبلیو 249 جسے خاتون ڈرائیور چلا رہی تھی 40 کی بجائے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آرہی تھی جسے رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے گاڑی سڑک کے درمیان روک دی جسے سمجھاتے ہوئے گاڑی سائیڈ پر کرنے کو کہا لیکن اس نے گاڑی سائیڈ پر نہ کی نہ ہی گاڑی کے کاغذات چیک کروائے اس دوران ساتھ والی سیٹ پر موجود خاتون نے ویڈیو بنانا شروع کر دی اور دھمکیاں دیتے ہوئے گالیاں بھی دیتی رہی اور پولیس پر رشوت اور خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگاتی ہوئی فرار ہو گئیں اس مقدمہ میں عدالت نے 29 مئی کو دونوں خواتین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You