اہم خبریںجہلم

دینہ (ملک ندیم عباس )نئے انے والے ایکسائز افسر وسیم حیدر نے چارج سنبھالتے ہی پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹر ٹوکن

دینہ (ملک ندیم عباس )نئے انے والے ایکسائز افسر وسیم حیدر نے چارج سنبھالتے ہی پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹر ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر اور ان رجسٹرڈ گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشہ کے خلاف بڑا اپریشن شروع کر دیا ۔ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم کی ہدایت پر کسی بھی ٹیکسٹ ڈیفالٹر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔اسی سلسلے میں ای ٹی او وسیم حیدر نے دینہ اور جہلم درجنوں پلازے اور دکانیں باوجہ پروفیشنل ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹ ہونے پر سیل کر دیے ۔ای ٹی او جہلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بدون نمبری موٹر سائیکلز چنگیز روڈ پر نہیں ائے گا ۔اس سلسلے میں انسپیکٹر اسد ہارون کو خصوصی ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ وہ کوئی بھی بغیر رجسٹریشن گاڑی موٹر سائیکل چنگچی روڈ پر دیکھیں تو فل فور اس کے خلاف کاروائی کریں ۔جہلم کی عوام کے لیے ای ٹی او وسیم حیدر نے پیغام دیا ہے کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اگر کسی کو کوئی کسی قسم کا مسئلہ ہے یا کوئی شکایت ہے تو وہ ڈائریکٹ میرے پاس ا سکتا ہے کوشش کروں گا عوامی مسائل کا فل فور ازالہ کر سکوں ۔ساتھ ہی ای ٹی او وسیم حیدر نے عوام سے بھی تعاون کی ریکویسٹ کی ہے کہ میرے عملے کے ساتھ تعاون کریں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہوگی ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You