حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کھلی کچہری کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں امروز رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ابراھیم وڑائچ، ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ سول لائن سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا اور متعلقہ افسران ضلع ہذا کو سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
رپورٹ:احمد رضا کرائم رپورٹر جہلم



