جہلم
راجہ عمران ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں

راجہ عمران ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گڈو گینگ کے 05 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل،نقدی اور مال مسروقہ برآمد
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل،02 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



