جہلم
راجہ عمران ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کا اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، 03

راجہ عمران ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کا اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، 03 اشتہاری مجرمان گرفتار
تھانہ سول لائنز پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے، حراسگی پھیلانے اور بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب کل 03 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا،
مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے سال 2024 اور سال 2025 سے روپوش تھے جنہیں جدید سائنٹفک طریقہ کار اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا،
گرفتار مجرمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،
اشتہاری مجرمان اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



