اہم خبریںبزنس

رات کی تاریکی میں حکومت نے پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں 8 روپے 3 پیسے اضافہ

اسلام آباد: تبدیلی سرکار نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رات گئے اچانک قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت 8 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کے دام 8 روپے 14 پیسے فی لٹر بڑھ گئے۔

وفاقی حکومت نے رات گئے عوام پر ایک دفعہ پھر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی لٹراضافہ کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 114 روپے 7 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر عوام سیخ پا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سرا سر ظلم ہے، مہنگائی کے سونامی نے ان کے دن کا چین اور راتوں کی نیندیں برباد کر دی ہیں۔

عوام حکومت سےمطالبہ کر رہی ہے کہ آئے روز بڑھتی ہوئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو لگام ڈالی جائے، ورنہ حالات قابو سےباہر ہو جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You