پنجاب

دین دار شخص سے شادی کی خواہش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا

راولپنڈی : دوران انٹرویو دوسری شادی کے سوال پر وینا ملک نے کہا

کہ میں جب بھی انشاء اللہ دوسری شادی کروں گی، کسی دین دار انسان سے کروں گی۔

دین دار شخص سے شادی کی خواہش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ میں ایک دین دار شخص سے شادی کرنا پسند کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ اپنی بیوی کے ساتھ غلط نہیں کرسکتا اور جو شخص اللہ سے نہیں ڈرتا وہ بہت ظالم شخص ہوتا ہے۔وینا ملک نے کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خوبصورت ہو، ساتھ ہی میرے ساتھ تعلق کو نہ صرف دنیا میں نبھائے بلکہ جنت تک میرا ہم قدم رہے۔وینا ملک نے مزید کہا کہ ابھی تک تو ان کے پاس دوسری شادی کیلئے کوئی شخص نہیں ہے لیکن جلد ہی کوئی نہ کوئی ان کیلئے اس دنیا میں ضرور موجود ہوگا۔

راولپنڈی : ( افتخار خٹک )

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You