کالم/مضامین

دین اسلام کا ہرحکم ہر پہلو سے مثبت اور حکمت سے بھر ا ہوا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

دین اسلام کا ہرحکم ہر پہلو سے مثبت اور حکمت سے بھر ا ہوا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

بندہ مومن کی دنیا،آخرت کی تعمیر کا سبب بنتی ہے۔کمزوری وہاں آتی ہے جہاں ہم اپنی خواہشات کی تکمیل کر رہے ہوتے ہیں۔اللہ کریم نے جو احکامات ارشاد فرمائے ہیں اس میں اُس کا فائدہ ہے جسے حکم دیا جا رہا ہے جو عمل کرے گا۔جو کچھ کوئی کر رہا ہے وہ خوب جانتا ہے ہمارے اعمال کے پیچھے نیت کیا ہے کیا اپنی بزرگی لوگوں کو دکھانے کے لیے عبادات کر رہا ہے یااللہ کی رضا اور اس کی بندگی میں ورع تقوی اختیار کیے ہوئے ہے۔ہم لوگ دین سے دنیا تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ اگر خالص نیت سے دین پر عمل پیرا ہوا جائے تو دنیا اور آخرت کی کامیابی یہاں ہی سے نصیب ہوتی ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب
انہوں نے کہادین اسلام معاشرے کے سارے حدودوقیود مقرر فرماتا ہے۔ اصل بات تعیل حکم کی ہے۔جو جہاں جس جگہ جس حیثیت میں بھی ہے امتحان یہ ہے کہ اللہ کی اطاعت کتنی کر رہا ہے۔دنیا کی زندگی تو ہمیں گزارنی ہے اگر اللہ کے حکم کے مطابق گزاریں گے تو خیر اور بھلائی ہو گی۔دین اسلام جامع اور اکمل ہے اسباب اختیار کرنے کا حکم ہے لیکن نتائج اللہ کریم کے سپرد کردو۔سارا کچھ اسباب کو سمجھ لینا درست نہیں اور اسباب اختیار نہ کرنا اور سارا کچھ دعا کو سمجھ لینا یہ بھی طریقہ اسلام میں نہیں ہے۔دعا عبادت ہے دعا اللہ کریم سے شرف ہم کلامی عطا کرتی ہے لیکن اسباب اختیار کرنے بھی ضرور ی ہیں۔دین اسلام معاشرے کے سارے حدودوقیود مقرر فرماتا ہے۔کمزوری پر تحفظ بھی فراہم کرتا ہے اور کمزوری دور کرنے کے لیے زرائع بھی اختیار کرنے کا فرماتا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You