دینہ (ملک ندیم عباس )ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی


دینہ (ملک ندیم عباس )ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی محمد عمران اسلم کی ہدایت پہ ای ٹی او جہلم منور حسین نے ایف بی ار کی ٹیم کے سات ھ مشترکہ کاروائیاں کرنے کے لیے انسپیکٹر اسد ہارون اور ٹیم کو تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ سمگل شدہ اور نان کسٹم پیڈ سگریٹ ضبط کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی جسمیں اسد ہارون انسپیکٹر اور ایف بی ار ٹیم نے مختلف پیٹرول پمپس کی ٹاک شاپ سے اور مختلف ہول سیل ڈیلر سے لاکھوں روپے مالیت کےسینکڑوں پیکٹس برامد کر کے ضبط کر لیے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔نان کسٹم سگرٹ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف حکومت پنجاب نے سخت کاروائی شروع کر دی ہے ۔سمگل شدہ سگریٹ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔انسپیکٹر اسد ہارون نے کہا کے یہ کاروائیاں مزید جاری رہیں گی ۔یہ کاروبار کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی



