جہلم
دینہ (ملک ندیم عباس )معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 711/23 بجرم CNSA 9(i)3c تھانہ دینہ

دینہ (ملک ندیم عباس )معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 711/23 بجرم CNSA 9(i)3c تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم علی رضا الیاس نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،
جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم علی رضا الیاس کو 09 سال قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم علی رضا الیاس کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
*ڈی پی او جہلم کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اعلان*



