دینہ (ملک ندیم عباس )جشن عید میلادالنبی ۔ولادت سرکار کے موقع پر دینہ شہر میں بڑا جلوس



دینہ (ملک ندیم عباس )جشن عید میلادالنبی ۔ولادت سرکار کے موقع پر دینہ شہر میں بڑا جلوس نکالا گیا سارا شہر جھوم اٹھا شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلوس کا آغاز رہبر شریعت پیر طریقت صاحبزادہ آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف پیر محمد زکریا نعمانی صاحب کے آستانہ شریف سے صبع سات بجےکیا گیا جلوس اسٹیشن محلہ مفتیاں سے غلہ منڈی اور جی ٹی روڈ سے منگلا روڈ داتا روڈ مین بازار سے ہوتا ہوا مین چوک دینہ میں اختتام پذیر ہوا راستوں میں عاشقان رسول کی جانب سے جگہ جگہ لنگر اور مٹھائیوں کے انتظامات کیے گئے تھے اور خوبصورت اسٹیج بھی تیار کیے گئے تھے جہاں پر پیر محمد زکریا نعمانی صاحب نے اپنا خصوصی خطاب فرمایا پیر محمد زکریا نعمانی صاحب کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول اور علماء اکرام نے شرکت کی اور جوش و جزبے سے جشن عیدمیلادالنبی منایا جلوس کے اختتام پر انعامات کی تقریب بھی کی گئی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سی او بلدیہ دینہ تھے صفائی ستھرائی اور عمدہ لائٹنگ بہترین کارکردگی پر ایم او آئی سہیل اشرف کی انعامات سے نوازا گیا پولیس سٹی انچارج کا انعامات محرر چوکی سٹی ملک وقاص نے صول کیا جبکہ صحافی برادری اور دیگر تنظیموں کو بھی انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی



