دینہ(ملک ندیم عباس) شہر بھر کے نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام روز کی بنیاد پر جاری

*دینہ(ملک ندیم عباس) شہر بھر کے نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام روز کی بنیاد پر جاری.*


*سی او بلدیہ دینہ میڈم گلشن نورین کے سخت احکامات پر ایم او آئی سہیل اشرف کی زیرنگرانی سینٹری ورکرز عملہ کی عمدہ کارکردگی*
*تفصیلات کے مطابق ہڈالی ،داتا روڈ اور مین بازار دینہ کے نالوں کی صفائی کا کام جاری ہوچکا ہے جس سے نکاسی سسٹم میں کافی حد تک بہتری آچکی ہے میڈم گلشن نورین چیف آفیسر بلدیہ دینہ کے احکامات پر Moi سہیل اشرف کی زیرنگرانی صفائی ستھرائی کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس پر عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم کا شکریہ ادا کیا ہے باشعور اور ذمہ دار شہریوں نے دوران گفتگو میڈیا سے کہا کہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا صرف بلدیہ کی نہیں بلکہ شہریوں کی بھی ذمہ داری میں شامل ہے کئی لوگ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ کنٹینروں یا کوڑا دانوں میں پھیکنے کے بجائے باہر ہی پھینک کر دوڑ جاتے ہیں جیسے کسی پر احسان کررہے ہیں اور شاپر بیگ،اینٹیں پتھر وغیرہ نالوں میں گرا دیتے ہیں جس سے سارے شہر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے صفائی کے حوالے سے ہر شہری کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔*




