جہلم

دینہ(ملک ندیم عباس)وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی کے چھوٹے بھائی حمزہ اظہر کیانی کا اقبال

*دینہ(ملک ندیم عباس)وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی کے چھوٹے بھائی حمزہ اظہر کیانی کا اقبال ٹاؤن وارڈ نمبر(13) دینہ کا اسپیشل وزٹ۔*

*کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ۔ یہ وزٹ ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگیا. اس موقع پر چیف افیسر بلدیہ دینہ محمد فیصل ۔ میاں ریحان عنصر۔ چوہدری عاشر جٹ ۔حمید گل ۔چیئرمین لہڑی راجا جنیداقبال کیانی ۔ناظم کیانی اور راجہ افراسیاب چیئرمین یونین کونسل لدھڑ اور میڈیا نمائندگان سمیت دیگر عوام بھی موجود تھے حمزہ اظہر کیانی نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ بجلی سیوریج اور گلیوں کے مسائل ان شاءاللہ جلد حل ہونگےاور جو علاقے خستہ حالی کا شکار ہیں ان پر بھی توجہ دی جائے گی ہم جہلم کے لیے پہلی بار صرف سیوریج سسٹم کے لیے اربوں کی گرانٹ لے کر آرہے ہیں سیوریج کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام ہوگا میں عاشر جٹ حمید گل الطاف اسحاق اور دیگر دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے دینہ میں کام کی نشاندہی کے لیےاچھی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں اور راجا جنید نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سی او بلدیہ دینہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دینہ اقبال ٹاؤن اور ارد گرد میں صفائی کے عمدہ انتظامات ہیں بجلی کے پولوں پر بھی کام ہوگا، ٹرانسفارمر بھی نیا لگوایا جائے گا تاکہ زیادہ لوڈنگ کی وجہ سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ناظم کیانی کی بہترین کاوشوں سے دینہ میں مسائل پر توجہ ہے۔ہم سب کو مل بیٹھ کر علاقے کی ترقی پر کام کرنا چاہیے.*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You