انٹرنیشنل

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت منظور

بھارتی سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کی اہلیہ نے مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اروند کیجریوال کو عام انتخابات سے قبل کرپشن کے الزامات میں مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اروند کیجریوال شراب پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گزشتہ 6 ماہ سے جیل میں قید ہیں، انہیں جولائی میں اس کیس میں عبوری ضمانت مل گئی تھی لیکن اسی پالیسی سے متعلق دوسرے مقدمے کی وجہ سے انہیں قید میں رکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاسی رہنما اور ان کی پارٹی (اے اے پی) نے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You