دہشت گردی اور انتہاپسندی کی روکھ تھام وقت کی اشد ضرورت ہے۔اکرام الدین

دہشت گردی اور انتہاپسندی کی روکھ تھام وقت کی اشد ضرورت ہے۔اکرام الدین
افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کی روکھ تھام وقت کی اشد ضرورت ہےجب تک دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک ملکی ترقی، ملکی معیشت، اور امن و امان کی بحالی نا ممکن ہے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے عوام کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روز بروز بے گناہ عوام، بے گناہ سیکورٹی فورسز کے جوان مرر رہے ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان، پولیس فورسز، اور دیگر سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اسکا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے آئیے سب مل کر پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے کام کریں تا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن سکے اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے۔



