انٹرنیشنلاہم خبریں

دبئی: ویزا تجدید یا منسوخی سے قبل ٹریفک جرمانوں کی مکمل ادائیگی لازم، نیا قانون نافذ

دبئی: ویزا تجدید یا منسوخی سے قبل ٹریفک جرمانوں کی مکمل ادائیگی لازم، نیا قانون نافذ

یہ اقدام ٹریفک قوانین کی پابندی کو فروغ دینے اور لوگوں کو اپنی مالی ذمہ داریاں وقت پر پوری کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔حکام

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دبئی کے رہائشیوں کو اب اماراتی ویزا کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی کے لیے ٹریفک جرمانوں کی مکمل ادائیگی کرنا لازم ہوگی۔دبئی امیگریشن حکام نے خبردار کیا ہے کہ ٹریفک جرمانہ ادا کیے بغیر ویزا سے متعلق کسی بھی درخواست پر کارروائی ممکن نہیں ہوگی۔امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر ایک نیا آن لائن سسٹم متعارف کرایا ہے جو از خود ٹریفک جرمانے چیک کرے گا، یہ سسٹم ویزا اپڈیٹس کے عمل کے دوران صارف کے نام سے منسلک تمام ٹریفک خلاف ورزیاں چیک کرے گا اور ٹریفک جرمانہ ہونے کی صورت میں ویزا درخواست روک دی جائے گی۔امیگریشن حکام کے مطابق اگر کسی فرد کے ذمے 3000 درہم سے زائد کا جرمانہ ہو تو وہ دبئی پولیس کی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں ادا کر سکتا ہے۔متحدہ عرب امارات مستقل طور پر چھوڑ کر جانے والے افراد کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کی گئیں ہیں جس کے مطابق اگر کوئی گاڑی رکھنے والا رہائشی متحدہ عرب امارات چھوڑنا چاہتا ہے تو اُسے نان لیابیلیٹی سرٹیفکیٹ (Non-Liability Letter) حاصل کرنا ہوگا۔ یہ سرٹیفکیٹ دبئی پولیس کے اسمارٹ سروس سینٹرز سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹریفک قوانین کی پابندی کو فروغ دینے اور لوگوں کو اپنی مالی ذمہ داریاں وقت پر پوری کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You