اہم خبریںخیبرپختون خواہ

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر کی جانب سے وقت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان شدید اشتعال میں آگئے، ارکان اسمبلی نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

پی ٹی آئی کے رکن نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر میں جھگڑا ہوا، دونوں ارکان کے الجھنے پر ان کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے، اسمبلی میں الجھنے والے دونوں ارکان کا تعلق وزیرستان سے ہے۔

ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے سپیکر نے اجلاس میں 15 منٹ کا وقفہ کیا، بعد ازاں اجلاس 14 اکتوبر پیر کے روز سہہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

بعدازاں سپیکر اسمبلی نے دونوں ایم پی ایز اقبال وزیر اور نیک محمد اپنے چیمبر میں بلاکر دونوں فریقین میں تلخی کو کم کرکے صلح صفائی کرائی، اسم موقع پر اپوزیشن اور حکومت کے کے دیگر اراکان بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You