خیبرپختون خواہ

خیبرپختونخوا: نگران حکومت میں بھرتی 1800 ملازمین کونوکریوں سے نکالنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نگران حکومت میں بھرتی 1800 ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ان کا احتجاج برداشت کرنے کو تیار ہوں، نگران حکومت میں بھرتی ہونیوالے غیرقانونی لوگوں کو تنخواہیں نہیں دونگا، میرٹ اور باقاعدہ طریقہ کار کے تحت بھرتی افراد کو کچھ نہیں کہوں گا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ نگران حکومت کے پاس 1800 بندے بھرتی کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا، نگران حکومت میں وظائف مقرر کر کے باقاعدہ سیاسی جماعتوں کو کوٹے دے دیئے تھے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نگران حکومت میں وزراء کی بندر بانٹ ہوئی، تین تمہارے، چار میرے اور پانچ اس کے، انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کر کے لوگوں کو بھرتی کیا، انہیں تنخواہیں دینے کیلئے یہاں نہیں بیٹھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You