اہم خبریںخیبرپختون خواہ

خیبرپختونخوا: سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگردی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں

خیبرپختونخوا: سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگردی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں۔

ایپکس کمیٹی فیصلوں کے تناظر میں دہشتگردی پھلانے والے اکاؤنٹس کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔سی ٹی ڈی دستاویز

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) نے رواں سال دہشتگردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق ایپکس کمیٹی فیصلوں کے تناظر میں دہشتگردی پھلانے والے اکاؤنٹس کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 3 ہزار سوشل میڈیا اکاؤنٹس پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے ساتھ شیئر کیےگئے اور سی ٹی ڈی سوشل میڈیا ڈیسک کے رسپانس پر پی ٹی اے نے 2560 اکاؤنٹس بلاک کردیے۔دستاویز  کے مطابق رواں سال 23 ٹارگٹس کا ڈیٹا متعلقہ ریجنل دفاتر کو ارسال کیا اور سی ٹی ڈی پنجاب نے 15 ٹارگٹ کا ڈیٹا سی ٹی ڈی کے پی کے ساتھ شیئر کیا۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ سوشل میڈیا ڈیسک نے77 آن لائن اسلحہ ڈیلرز کا ڈیٹا سینئر پولیس افسران کے ساتھ شیئر کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You