اہم خبریںخیبرپختون خواہ

خیبرپختونخوا حکومت کا مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ۔

گندم کی خریداری کے لیے 29 ارب روپےمختص کیے ہیں، مقامی سطح پرگندم خریدنےسے 9 ارب روپےکی بچت ہوگی۔صوبائی وزیر خوراک

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک کے مطابق حکومت  نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے اور حکومت نے  3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو نے کہا کہ گندم کی خریداری کے لیے 29 ارب روپےمختص کیے ہیں، مقامی سطح پرگندم خریدنےسے 9 ارب روپےکی بچت ہوگی، ضرورت پڑنے پر مزید3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ کے پی حکومت کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پنجاب میں  گندم کی خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال بھی دی ہے۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You