خیبرپختون خواہ

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ۔

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ۔

گریڈ ایک سے 17 تک کے صوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر قرضے دیے جائیں گے۔مراسلہ

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق گریڈ ایک سے17 تک کےصوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر قرضے دیے جائیں گے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹریٹ ملازمین کے قرضوں 10 کروڑ اور دیگر ملازمین کے لیے 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔مراسلے کے مطابق حکومت کی جانب سے گاڑی کے لیے 2 لاکھ اورگھر بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ایڈوانس دیےجائیں گے۔مراسلے میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ اس قرضے کے لیے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کیےگئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You