اہم خبریںکرائمز

خضدار میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 18 افراد جاں بحق، 30 زخمی

خضدار: خضدار میں مسافر بس کھائی میں جاگری، حادثے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وڈھ سے دادو جانے والی زائرین کی بس کھوڑی کے مقام پر الٹ کر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 18 زائرین جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز اور علاقہ مکینوں نے زخمی ہونے والے زائرین کو خضدار کے مقامی ہسپتال منتقل کیا، جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے، جو پیر عبدالقادر کے عرس میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You