خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم نے 52 ونگ بھٹائی رینجرز سندھ

خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم نے 52 ونگ بھٹائی رینجرز سندھ کے تعاون سے مسلسل 100 مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد



کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم نے 52 ونگ بھٹائی رینجرز سندھ کے تعاون سے مسلسل 100 مفت میڈیکل کیمپ کی تکمیل پر ملیر کے سب سے بڑے مفت آئی/ میڈیکل کیمپ ” ہیلتھ میلہ” کا ملیر کھوکھراپار میں اہتمام کیا جس میں احسان ویلفیئر ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن، ویژن فار ایجوکیشن فاونڈیشن، عقیلہ لطیف میموریل ہسپتال نارتھ کراچی، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل، انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ ، پاکستان رینجرز کے ڈاکٹرز ، ڈاکٹر عبداللہ بن زبیر، ڈاکٹر محمد علیم شمسی, وائس آف ہیلتھ کے صدر ھومیو فزیشن ڈاکٹر محمد شفیق چشتی، ڈاکٹر محمد خالد نے تقریبا” 5200 مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کو مختلف بیماریوں کی ادویات فراھم کیں۔ ونگ کمانڈر 52 ونگ بھٹائی رینجرز کرنل عارف، چیئرمین ملیر ٹاون جان محمد بلوچ، میونسپل کمشنر ملیر آغا محمد سمیر خان، نے ہیلتھ میلہ میں دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ معزز مہمانان گرامی کو سندھ کا راویئتی اجرک کاتحفہ، شنگریلہ فوڈ اور ڈاکٹر عیسی’ لیبارٹری کی جانب سے گفٹ ہیمپرز دیئے گئے۔ خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن( رجسٹرڈ) کی جانب سے معزز مہمانان گرامی ، ڈاکٹرز ، Ngos کےنمائندوں، والیئنٹرز کو اعزاذی شیلڈ اورسرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیئے گئے۔ ہیلتھ میلہ کے انعقاد میں کیمپ کمانڈر 52 ونگ بھٹائی رینجرز محمد شفیو، انسپکٹر مزمل، نرس ایڈ علی گوہر ، رینجرز کے جوانوں کی ٹیم، علی نواز پڈھیارچیئرمین یوسی غریب آباد ملیر، انجمن اتحادالمسلمین پرتاب گڑھ کے صدر خلیل الدین قریشی، جوائنٹ سکریٹری محمد شبیر، خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن میمون اسلام، وسیم الدین، محمد وقاص نے شب و روز محنت کرکے اس کو کامیابی سےہمکنار کیا۔ کیمپ آرگنائیزر زاہد رحیم نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ ھمارا مشن ھے کہ غریب ، ضرورتمندوں کو ان کی دہلیز پر زیادہ سے زیادہ مفت طبی سہولیات فراھم کیجائیں ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور دوستوں کے تعاون سے یہ مشن کامیابی سے جاری ھے اور انشاء اللہ خدمت عوام کا یہ سفر جاری رہیگا۔ انھوں کامیاب ہیلتھ میلہ کے انعقاد پر کرنل عاکف، کمپنی کمانڈر محمدشفیق،، ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو، چیئرمین TMC ملیر جان محمد بلوچ، میونسپل کمشنر ملیر آغا ثمیر خاں اور تمام دوستوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔



